لاہور،غیر ملکی شراب سپلائی کرنے والے ملزم گرفتار ،120بوتل غیر ملکی شراب برآمد

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے غیر ملکی شراب سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او شیخ حماد نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو 120بوتل غیر ملکی شراب لے جاتے ہوئے حراست میں لیا۔ملزم ملک لطیف والٹن روڈ سے شراب سپلائی کرنے کے لیے ڈیفنس جا رہا تھا ۔جب فیکٹری ایریا پولیس نے اسے روک کر تلاشی لی تو گاڑی میں سے ایک سو بیس بوتل غیر ملکی شراب برآمد ہوئی جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :