جے یو پی نیازی کے زیراہتمام جشن مولود کعبہ 19اپریل کوہوگا

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) جمعیت علما پاکستان نیازی کے زیر اہتمام خلیفہ چہارم امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں جشن مولود کعبہ 19اپریل بروز منگل ڈیوس روڈ پر شادی ہال میں شام 5۔ بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

جے یو پی نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی کی زیر صدارت ہونے والے جشن مولود کعبہ سے سجادہ نشین حویلیاں شریف صاحبزادہ محی الدین محبوب، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ محمد امین شہیدی،ڈاکٹر امجد حسین چشتی،پیر عنصر فرید چشتی،پیر عابد علی شاہ،پیر عبدالقادر شاہ جیلانی آف برطانیہ، علامہ کرامت عباس حیدری،پیر اختر رسول قادری، پیر غلام رسول اویسی، مفتی لیاقت علی صدیقی،پیر صفدر شاہ گیلانی، مخدوہ نفیس الحسن شاہ بخاری،پیر طارق ولی، ضیاا لحق نقشبندی اور دیگر علما و سجادہ نشین امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :