زمینوں کیلئے ریٹ ٹیبل مقرر کرکے80 فیصد تک کرپشن پر قابو پایا ہے ،شیخ جعفر خان مندوخیل

پہلے سالانہ آمدن چار کروڑ تھی ،اب اقدامات کی بدولت یہ آمدن 27کروڑ سالانہ ہوگئی ہے ، وزیر ریونیو بلوچستان

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:01

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدراور صوبائی وزیر ریونیو اور ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہاہے کہ کوئٹہ تحصیل میں ہم نے زمینوں کیلئے ریٹ ٹیبل مقرر کرکے 80 فیصد تک کرپشن پر قابو پایا ہے اور پہلے سالانہ آمدن چار کروڑ تھی مگر اب ہمارے اقدامات کی بدولت یہ آمدن ستائس کروڑ سالانہ ہوگئی ہے اور اعوام کو تحصیلدار اور پٹوار راج سے چھٹکارا دلایا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ محکمہ ریونیو بورڈ بلوچستان کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سیینئر ایم بی آر اور دیگر حکام نے شرکت کی جعفر مندوخیل نے محکمہ ریونیو بورڈ کے حکام پر واضح کیا اور کہاکہ ہمارے اصلاحاتی پروگرام کے نتائج سو فی صد آنے چاہئے اور اب بھی کچھ عناصر کرپشن اور ناجائز حرکات سے باز نہیں آر ہے ہیں لہذا محکمہ انہیں لگام دیں اور ہمیں مزید کوئی شکایت نہیں ملنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

جعفر خان مندوخیل نے کہاکہ کوئٹہ تحصیل میں ہمارے اصلاحاتی پروگرام کی کامیابی کے بعد اب ریٹ ٹبیل کو وپورے صوبے کے تمام اضلاس میں نافذ کریں گے اس مقصد کیلئے ہم محکمہ ریونیو ابتدائی طورپر کام شروع کریں تاکہ پورے صوبے میں ہم ریونیو کا شفاف نظام رائج کر سکیں۔ ۔انہوں نے کاہکہ ہم نے کوئتہ تحصیل میں جو اصلاحات نافذ کئے ہیں ان کو قانونی تحفظ دیا ہے ۔ اور مزید بھی اس پر قانون سازی کرکے ایک مکمل شفاف نظام سامنے لائیں گے تاکہ کل کوئی بھی اس سسٹم کو ادھر سدھر نہ کر سکیں۔ اور قانون سازی کا مقصد سرکار اور عوام کی زمینوں کو محفوط بنا نا ہے۔

متعلقہ عنوان :