جرائم کا خاتمہ کرنے اور شہریوں سے حسن سلوک سے پیش آنے والا ایس ایچ او اوراور ڈی ایس پی ہی محکمے کا حصہ رہے گا‘ ڈی آئی جی آپریشنز

اشتہاری نہ پکڑنے اور جرائم بڑھنے پر ایس ایچ او ملت پارک انسپکٹر کو شوکاز نوٹس، اچھی کارکردگی پر کئی افسران کو نقد انعامات بھی نواز اگیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:57

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ جو ایس ایچ او اور ڈی ایس پی اپنے علاقے میں جرائم کے خاتمہ اور شہریوں سے حسن سلوک سے پیش آئے گا وہی لاہور پولیس کا حصہ رہے گاورنہ سیٹ سے ہٹا دیا جائیگا، ہمارا کام معاشرے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کر کے عام اور شریف شہریوں کی دادرسی اور لوٹا ہوا مال برآمد کرناہے، جب تک دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عوام کی مدد حاصل نہ ہو تب تک دہشت گردوں کے ناپاک ارادے خاک میں ملانے کیلئے مشکل ہوجاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ایس پی اقبال ٹاؤن دفتر میں اقبال ٹاؤن ڈویژن کے افسران کی ماہِ مارچ کے دوران جرائم کے خلاف کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ میٹنگ کے دوران ہدایت دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے والے ہر کالر سے متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی خود رابطہ کریں گے اور منصوبہ بندی کے ساتھ مکمل ورکنگ کریں گے۔

تھانے کی جن حدود سے وہیکلز چوری ودیگر جرائم ہوتے ہیں وہاں ناکہ بندی کی جائے اور گشت کو بڑھایا جائے۔ ہر ایس ایچ او ایک ماہ کے دوران 02 گینگ گرفتار کرے گا اور اشتہاریوں کی گرفتاری ریڈنگ پلان بنا کر ریڈ کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹوں، تعلیمی اداروں اور منی چینجرز سمیت اہم مقامات کے مکمل حفاظتی اقدامات کیئے جائیں اور سکیورٹی ڈیوٹی روزانہ کی بنیاد پر چیک کی جائے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جرائم بڑھنے اور اشتہاریوں کی گرفتار میں سستی کرنے پر ایس ایچ او اقبال ٹاؤن انسپکٹر نصراﷲ کی سخت سرزنش اور شوکاز نوٹس، موٹر سائیکل چوری بڑھنے پر ایس ایچ او گلشن اقبال سب انسپکٹر خورشیدکو آخری وارننگ ،ناقص سپر ویژن پر ڈی ا یس پی اقبال ٹاؤن رانا اشفاق کی سرزنش اور ناراضگی کا مراسلہ، موٹر سائیکل چوری بڑھنے پرقائمقام ایس ایچ او مسلم ٹاؤن سب انسپکٹر عبدالرحمان کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت، کارچوری بڑھنے پر ایس ایچ او وحدت کالونی سب انسپکٹر وقاص الحسن کی سرزنش، ناقص کارکردگی اور وارننگ دینے کے باوجود جرائم پر قابونہ پانے پر ایس ایچ او سمن آباد انسپکٹر سجاد احمد کو شوکاز نوٹس، اشتہاری نہ پکڑنے اور جرائم بڑھنے پر ایس ایچ او ملت پارک انسپکٹر نوید اکمل کو شوکاز نوٹس، ناقص سپرویژن پر ڈی ایس پی سمن آباد شاہد احمد خان سے جواب طلبی، اشتہاری پکڑنے اور اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او گلشن راوی سب انسپکٹر حسین فاروق کو 10ہزارروپے انعام اور شاباش، اشتہاریوں کی گرفتاری اور علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موئثر کارروائی کرنے پر ایس ایچ او ساندہ سب انسپکٹر خالد فاروق کو 05 ہزار روپے انعام اور شاباش، بہترین سپرویژن کرنے پر ڈی ایس پی گلشن راوی رانا غلام عباس کو شاباش اور حوصلہ افزائی کا مراسلہ، رابری بڑھنے پر ایس ایچ اونواں کوٹ سب انسپکٹر خالد محمود کو آخری وارننگ، اشتہاری نہ پکڑنے اور ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او شیراکوٹ انسپکٹر حسن رضا کو شوکاز نوٹس اور آخری موقع پر ڈی ایس پی نواں کوٹ فرحت عباس کو سخت سپرویژن کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے بعد ازاں اقبال ٹاؤن ڈویژن کے اَپر سب آرڈینیٹس اور محرران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں کا ریکارڈ مکمل کیا جائے اور اہلکاروں کی بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ محرران اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے روزانہ ریڈنگ پلان ترتیب دیں اور شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اینڈرائیڈ فون کے ذریعے گینگ ٹریس کر کے گرفتار کرنے پر تھانہ ساندہ کے محرر صابر علی کو 05 ہزار روپے انعام اور شاباش دی اور کہا کہ باقی محرران کو بھی چاہیے کہ وہ تھانے کی سطح پر بھرپور کوشش کر کے عام آدمی کی دادرسی اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن میں معاون ثابت ہوں۔

متعلقہ عنوان :