اسرائیلی آبادکاری کے حل کے لیے آپشنز کھلے ہیں، امریکا

اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن کے قیام کے لیے اپنے تمام آپشنز پر غور کریں گے،ترجمان محکمہ خارجہ

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) امریکا نے فلسطین کی جانب سے اقوام متحدہ میں متعارف کی جانے والی مجوزہ رقرارداد کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کچھ کہنے سے انکار کردیا ہے۔البتہ اس نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی تعمیر کردہ یہودی بستیوں کے حوالے سے کسی آپشن کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ فلسطینیوں نے نیویارک میں ایک ابتدائی مسودہ غیر روایتی طور پر تقسیم کیا ہے۔

میں اس غیررسمی قرارداد کے مسودے پر کوئی تبصرہ نہیں کررہا ہوں کیونکہ سلامتی کونسل میں باضابطہ طور پر کچھ متعارف کرایا گیا ہے اور نہ تقسیم کیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم برسرزمین رجحانات سے متعلق بہت تشویش میں مبتلا ہیں۔ہم دو ریاستی حل کا احساس رکھتے ہیں۔ہم اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن کے قیام کے لیے اپنے تمام آپشنز پر غور کریں گے۔

متعلقہ عنوان :