مصری وزیر خارجہ کااوآئی سی اجلاس میں ترک صدر ایردوآن سے مصافحے سے اجتناب

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:54

مصری وزیر خارجہ کااوآئی سی اجلاس میں ترک صدر ایردوآن سے مصافحے سے اجتناب

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے استنبول میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ منظر سربراہ اجلاس کی صدارت مصر سے ترکی کے حوالے کرنے کے اعلان کے بعد دیکھنے میں آیا۔سامح شکری نے صدارت ترکی کے حوالے کیے جانے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے ترکی کے صدر کے آنے کا انتظار نہیں کیا اور اسٹیج سے دور چلے گئے تاکہ ایردوآن سے مصافحے سے اجتناب کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :