سعودی عرب میں پولیس کی گشتی پارٹیوں پرنامعلوم افراد کی فائرنگ

القطیف میں نامعلوم دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی تحقیقات شروع کردیں،حکام

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:54

سعودی عرب میں پولیس کی گشتی پارٹیوں پرنامعلوم افراد کی فائرنگ

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) سعودی عرب کے مشرقی شہر القطیف میں دو الگ الگ مقامات پر نامعلوم افراد نے پولیس کی گشتی پارٹیوں پر فائرنگ کی تاہم ان دونوں واقعات میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

حکام نے القطیف میں نامعلوم دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں عرب ٹی وی کے مطابق القطیف پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ التوبی اور الجارودیہ قصبے کے درمیان چوک میں نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔

دوسرے واقعے میں القدیح قصبے کی ایک مسجد کے قریب سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں پر دوبارہ فائرنگ کی گئی تاہم ان دونوں واقعات میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔حکام نے القطیف میں نامعلوم دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :