جماعت اسلامی کے 19 ناظمین نے پی کے 8 کے ضمنی الیکشن سے فضل اللہ کو دستبردار کرانے کیخلاف پارٹی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کی جانب سے پی کے 8 کے ضمنی الیکشن کے لیے امیدوار فضل اللہ کو دستبردار کرانے کے خلاف19 ناظمین نے پارٹی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی،پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی پی کے 8 کے ناظمین دلبربادشاہ،رحمت اللہ ،اکبرشیرخان اورمحمدشاہ نے امیر جماعت اسلامی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر جماعت اسلامی نے ضمنی الیکشن کے لیے امیدوار فضل اللہ کی دستبرداری کے حوالے سے فیصلہ واپس نہ لیا تو ناظمین کے پاس استعفے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ، ناظمین کا کہنا تھا کہ صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے غیر جمہوری طریقے سے تحریک انصاف کے حق میں اپنے امیدوار کو دستبردار کرایا ، جو کہ سراسر غلط ہے، ان کا کہنا تھا کہ تمام ناظمین اس امرانہ فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ۔