Live Updates

پی ٹی آئی کرپٹ حکمرانوں کے لیے خوف کی علامت بن چکی ہے ،حلیم عادل شیخ

قوم کو عمران خان کی طرح قومی جذبوں سے کام کرنے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے،رہنما پی ٹی آئی سندھ

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اس وقت قوم کی آواز سننا چاہییے لہذا ا نہیں پاکستان کی اندرونی اور بیرونی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔نواز لیگ کی تین سالہ منفی اور ناعاقبت اندیش سوچ نے ملکی اداروں کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑ کردیاہے ،نواز لیگ نے ہر دور میں ذاتی اور محدود سوچ کے ساتھ حکومت کی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج ہر کوئی ان سے نفرت کرتاہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عادل ہاؤس میں پی ٹی آئی کے رہنما کاشف نظامی کے ساتھ آئے ہوئے وفد سے ملاقات کیا ،وفدمیں کورنگی اور نارتھ کراچی سے تعلق رکھنے والے دیگر جماعتوں کے لوگ بھی تھے جنھوں نے پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے مختلف جماعتوں کے سیاسی کارکنان نسیم صدیقی ،عارف شکیل ،زیشان یوسف اور علی بن رضا کی شمولیت کو پی ٹی آئی کے منشور کی کامیابی قراردیا ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس وقت عام شہری کی آواز بن چکی ہے عمران خان ہر ایشو پر آواز اٹھانے والے لیڈر ہیں جس کی وجہ سے قوم انہیں اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے ۔

حلیم عادل شیخ نے کہاکہ قوم کو عمران خان کی طرح قومی جزبوں سے کام کرنے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے اور ایسے ہی لیڈروں کو اس ملک پر حکمرانی کرنے کا اختیار ہونا چاہیئے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر اپنے اکاؤنٹس بنانے والے حکمرانوں کے اصل چہرے اب سب کے سامنے آچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت حکومت کے دلوں میں خوف کی طرح بیٹھ چکی ہے اور یہ خوف بہت جلد اس حکومت کو لے ڈوبے گااور اس کے بعد عوام کو چاہیے کہ وہ ایسے حکمرانوں کی سیاست کا باب اس انداز میں بند کردے تاکہ کوئی بھی لوٹ مار کا شوقین لیڈر اس ملک پر حکمرانی کرنے کا خواب دیکھنے کی جرات بھی نا کرسکے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات