یوراگوئے میں تیزجھکڑچلنے،آسمانی بجلی گرنے سے چارافرادہلاک،12لاپتہ

انتہائی طاقتور ٹورنیڈر کئی مکانوں کی چھتوں کو بھی اپنے ساتھ اڑا لے گیا،صدرکاڈولوریس شہر میں ہنگامی حالت کے نفاذکااعلان

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:43

مونٹی نیگرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء)جنوبی امریکی ملک یوروگوئے کے شمال مغربی علاقے میں ایک زوردار طوفانِ گردوباراں کی زد میں آ کر چار افراد ہلاک اور دو سے زائد زخمی ہو گئے ،جبکہ ایک درجن افراد لاپتہ ہوگئے ،انتہائی طاقتور ٹورنیڈر کئی مکانوں کی چھتوں کو بھی اپنے ساتھ اڑا کر لے گیا۔ یوروگوئے کے صدر تبارے وازکوئز نے ڈولوریس شہر میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹورنیڈو کی لپیٹ میں یوروگوئے کا شمال مغربی شہر ڈولوریس آیا۔ اِس طوفان کے ساتھ ڈھائی سو کلومیٹر کی رفتار کے جھکڑ تھے۔ پولیس اور امدادی اہلکارنے بتایاکہ ان افرادکی ہلاکت آسمانی بجلی گرنی سے ہوئی، انہوں نے کہاکہ لاپتہ ہو جانے والے ایک درجن افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انتہائی طاقتور ٹورنیڈر کئی مکانوں کی چھتوں کو بھی اپنے ساتھ اڑا کر لے گیا۔ یوروگوئے کے صدر تبارے وازکوئز نے ڈولوریس شہر میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا ہے۔