فلپائنی مسلمان عسکریت پسندوں نے چار انڈونیشی افراد کو اغوا کر لیا

ایک ماہ کے دوران اغوا کی تیسری واردات میں دس انڈونیشی ، چار ملائیشیائی باشندوں کو اغوا کیا جا چکا ہے،ترجمان فلپائنی فوج `

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:42

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) جنوبی فلپائن کے سرگرم مسلمان عسکریت پسندوں نے ایک بحری جہاز کے عملے کے چار انڈونیشی باشندوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ۔ ایک ماہ کے دوران رونما ہونے والی اغوا کی تین وارداتوں میں دس انڈونیشی اور چار ملائیشیائی باشندوں کو اغوا کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ سات مسلح افراد نے ملائیشین سرحد کے قریب سے اِن افراد کو مغوی بنایا ہے۔

فوج کے ترجمان کے مطابق یہ واضح نہیں کہ کس مسلح گروپ نے اغوا کی یہ واردات کی ہے لیکن اِس سمندری علاقے میں ابوسیاف گروپ کے عسکریت پسند متحرک اور فعال ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اب تک ایک ماہ کے دوران رونما ہونے والی اغوا کی تین وارداتوں میں دس انڈونیشی اور چار ملائیشیائی باشندوں کو اغوا کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :