امریکی صدارتی امیدوار سینڈرز کی پوپ فرانسس سے ملاقات

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:42

ویٹی کن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) امریکی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی الیکشن کے لیے نامزدگی حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف بیرنی سینڈرز نے ہفتے کی صبح ویٹی کن میں پوپ فرانسس کے ساتھ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سینڈرز نے امریکی نیوز ایجنسی کو اِس ملاقات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ان سے ملاقات کے بعد پوپ یونانی جزیرے لیسبوس کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ امریکی سیاستدان نے کہاکہ انہوں نے اِس ملاقات میں خاص طور پر پوپ کی ان کی کوششوں کو سراہا جس میں وہ اخلاقی اقدار کو انصاف اوراقتصادیات کا حصہ بنانے کے لیے کر رہے ہیں۔ اِس ملاقات کو سینڈرز نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :