فرانس میں لیبر اصلاحات کے خلاف ہزاروں افرادسڑکوں پر نکل آئے ،22گرفتار

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:42

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) فرانس میں حکومت کی جانب سے لیبر اصلاحات کو مزدوروں کے حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے تین ہزار سے زائد افراد نے دارالحکومت پیرس کے مرکزی علاقے میں شبینہ مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس کی پولیس نے بتایا کہ مظاہرے کے دوران ایک سو کے قریب مزدوروں نے کاٹھ کباڑ کو آگ لگانے کے علاوہ پولیس پر پتھر اور بوتلیں بھی پھینکیں۔

پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور پھر تمام مظاہریں کو مرکزی علاقے سے باہر نکال دیا۔ اس دوران مظاہرین نے علاقے میں واقع دو بینکوں اور ایک عمارت کو نقصان بھی پہنچایا۔ پولیس نے بائیس افراد کو گرفتار کرنے کا بتایا ہے۔ پولیس کے چار ملازمین زخمی بھی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :