اراکین پارلیمنٹ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچے سے باز نہ آئے تو داعش کے خلاف جاری حکومتی آپریشن کو شدید نقصان پہنچے گا،عراقی وزیراعظم کا انتباہ

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:40

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) عراق کا سیاسی بحران مزید گہراہوتا جار ہاہے جبکہ ملکی صدرالبغدادی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اگراراکین پارلیمنٹ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچے سے باز نہ آئے تو داعش کے خلاف جاری حکومتی آپریشن کو شدید نقصان پہنچے گا،میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کا وہ سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے جس میں وزیراعظم حیدر العبادی کی جانب سے انسدادِ کرپشن کے لیے متعارف کروائے گئے اقدامات پر بحث کے علاوہ ان کی منظوری دی جانی تھی۔

(جاری ہے)

سیشن منسوخ کرنے کی وجہ بعض اراکین کی جانب سے اسپیکر سلیم الجبوری کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنا تھا۔ الجبوری کے مخالف اراکین نے اپنے ایک اجلاس میں اسپیکر کو ان کے منصب سے فارغ کرنے کی قرارداد کی منظوری دی تھی۔ اِس نئی صورت حال کے تناظر میں وزیراعظم العبادی نے اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ اپنے اِس چیلنج کو واپس لیں بصورتِ دیگر دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری حکومتی آپریشن کو شدید نقصان پہنچے گا۔