یمن تنازعے کے حل کے لیے امن بات چیت کل شروع ہوں گی،کویت میزبانی کرے گا

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:40

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) اقوام متحدہ کی ثالثی میں جزیرہ نما عرب کے ملک یمن میں پیدا شدہ مسلح تنازعے کے خاتمے اور پرامن سیاسی حل کے لیے امن مذاکرت کل( پیر کے روز سے) خلیجی ریاست کویت میں شروع ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب اسماعیل ولدشیخ احمد نے کہاکہ یمن میں متحارب گروپوں کے درمیان کمزور فائربندی کا سلسلہ تمام تر خلاف ورزیوں کے باوجود جاری ہے۔ امن مذاکرات میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب اسماعیل ولد شیخ احمد کاکہناتھا کہ ہر ممکن کوشش ہو گی کہ تیرہ ماہ پرانے تنازعے کا حل کسی بھی طرح تلاش کیا جا سکے۔ اِس سے قبل مذاکرات کے ذریعے پرامن حل کی تمام تر کوششیں ناکامی سے ہمکنار ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :