قندوز میں طالبان اور افغان پولیس کے درمیان جھڑپیں،28جنگجوہلاک

افغان پولیس نے قندوز صوبے میں طالبان عسکریت پسندوں کو قابو کرنے کے جامع پلان پر عمل شروع کر دیا ،ترجمان پولیس طالبان نے بھی اپنے آپریشن عمری کے تحت شورش زدہ افغان صوبے قندوز میں اپنی مسلح سرگرمیوں میں شدت پیدا کر دی

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:38

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) افغان فورسزاورطالبان کے درمیان جھڑپوں میں 28جنگجوہلاک جبکہ 38زخمی ہوگئے ، جھڑپوں میں ایک قومی پولیس کا اہلکار اور دو مقامی پولیس کے ملازم بھی مارے گئے ،ادھرافغان پولیس نے قندوز صوبے میں طالبان عسکریت پسندوں کو قابو کرنے کے جامع پلان پر عمل شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب طالبان نے اپنے آپریشن عمری کے تحت شورش زدہ افغان صوبے قندوز میں اپنی مسلح سرگرمیوں میں شدت پیدا کر دی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قندوز کی پولیس کے ترجمان ہجرت اللہ اکبری نے ایک بیان میں کہاکہ طالبان کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے اور اب تک28 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ ان کے علاوہ اڑتیس زخمی بھی ہوئے ۔ اکبری نے کہاکہ جھڑپوں میں ایک قومی پولیس کا اہلکار اور دو مقامی پولیس کے ملازم بھی مارے جا چکے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ برس افغان طالبان نے قندوز صوبے کے اِسی نام کے دارالحکومت پر چند ایام کے لیے قبضہ بھی کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :