وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اعجازالحق کی ملاقات

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:36

ٍلاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اعجازالحق نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور اسے ہم نے مل کر آگے لے کر جانا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی، خوشحالی اور امن کا سفر تیزی سے جاری ہے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سنجیدگی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان معاشی لحاظ سے مستحکم اور پہلے سے زیادہ محفوظ ہے۔