یمن‘ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 26 افراد ہلاک‘ درجنوں گھر تباہ‘ سینکڑوں افراد بے گھر

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:12

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) یمن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور درجنوں گھر تباہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں زیوراخ اور لیوہابام اضلاع میں ہوئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ان علاقوں میں بارہ گھر بھی تباہ ہوئے ہیں جبکہ سات گاؤں مکمل طور پر زیر آب آنے کے باعث سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں جنہیں محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :