صوبائی وزیر پرکرپشن کے الزامات،انجینئر امیر مقام کا چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے پانی و بجلی انجینئر امقر مقام نے مطالبہ کیا ہے کہ بینک آف خیبر کی جانب سے صوبائی وزیر خزانہ پر سنگین الزامات کی تحقیقات کیلئے پشاور ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز بینک آف خیبر کی جانب سے صوبائی وزیر کیخلاف چارج شیٹ اور اشتہار شائع ہونے پر وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ نیک اور دیانتدار قیادت کا نعرہ لگانے والوں کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے،عمران خان اور سراج الحق کی تبدیلی سب کو نظر آ گئی ہے،انہوں نے کہا کہ خیبر بینک میں خیبر پختونخوا کے عوام کی امانتیں ہیں اسے تباہ نہیں ہونے دیں گے ،انہوں نے کہا کہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں اور صوبائی وزیر کی کرپشن پر قوم کو جواب دیں،امیر مقام نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا جائے اور صوبائی وزیر پر لگنے والے سنگین الزامات کی تحقیقات کی جائے اور کرپشن کی مد میں لوٹی ہوئی دولت واپس دلائی جائے۔

۔

متعلقہ عنوان :