حکومت اور اپوزیشن ذاتی اختلافات کی بجائے عوامی مسائل کو ترجیح دیں، امیر جماعت اہل حدیث

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) حکومت اور اپوزیشن ذاتی اختلافات کی بجائے عوامی مسائل کو ترجیح دیں۔ دہشت گردی، انتہا پسندی، بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ جیسے سنگین مسائل کا حل تلاش کرنے کیلئے حکمران و سیاستدان کردار اد اکریں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز جامعہ دارالقدس چوک دالگراں لاہور میں تنظیمی ذمہ داران کے ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ غریب عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، ہسپتالوں، سکولوں و دیگر سرکاری اداروں کی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے مگر حکومتی عہدیداران اور اپوزیشن لیڈرز کا ایجنڈا عوامی فلاح و بہبود کی بجائے کچھ اور ہی نظر آتا ہے۔ ملک میں سیاسی بحران اور غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ کبھی دھرنا سیاست شروع ہو جاتی ہے تو کبھی پانامہ لیکس مگر عوام کی چیخ و پکار کسی کے کانوں میں نہیں پڑ رہی۔ ”الزام خان“ پانامہ لیکس اور اثاثوں کا رونا رونے کی بجائے عوامی مسائل کے حل کو اپنا ایجنڈا بنائیں اور بیرزگاری کے خاتمے اور ملک میں ڈیمز کے منصوبوں پر عملدرآمد کروانے کیلئے کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :