شہبازشریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے صوبہ میں اراضی کے ریکارڈ کوکمپیوٹرائزڈ کرکے ایک اور کارنامہ انجام دیا ، رکن پنجاب اسمبلی

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ خادم پنجاب محمدشہبازشریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے صوبہ میں اراضی کے ریکارڈ کوکمپیوٹرائزڈ کرکے ایک اور کارنامہ انجام دیا ہے اور یہ کٹھن کام کسی بھی چیلنج سے کم نہیں لیکن ارادے پختہ اورعزم بلند ہو تو مشکل سے مشکل معرکے کو بھی سرکیا جاسکتا ہے۔

پنجاب میں گزشتہ ڈیڑھ سوسال سے پٹواری کلچر کا نظا م چل رہا تھا ۔انگریز حکومت نے زرعی اراضی ریکارڈ کی حفاظت اوراس کو اپ ڈیٹ کرنے کا جامع اورمربوط نظام بنایا تھا،لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے او اس نظام سے اراضی کے تنازے پر ہونے والے قتل و غارت ،خاندانی دشمنی بے جامقدمہ بازی ،کرپشن اوربدعنوانیوں کا خاتمہ ہو گا۔

(جاری ہے)

عوام کو پٹواری کلچر سے نجات ملے گی اس نظام کو مزید مضبوط کرنے کے لئے اسمبلی میں قانون سازی کی تیاری کی جارہی ہے گذشتہ ادوار میں یہ منصوبہ شروع کیا گیا لیکن کرپشن کی نظر ہو گیا۔اب کیونکہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے اورعوام اس سے فائدہ اٹھارہی ہے پورے صوبے میں کام کرنے والی ٹیم کی شبانہ روز محنت اورکوشش سے یہ منصوبہ مکمل ہوا ہے ۔یہ جدید نظام رائج ہو چکا ہے میاں شہبازشریف نے اس منصوبے کے بارے میں مزید بتایاکہ پٹوارکلچر ماضی کا قصہ پارینہ بن چکاہے ۔صوبے میں میرٹ قانون کی حکمرانی اورشفافیت کی پالیسی کو فروغ دیا جا رہا ہے