پنجاب بھر کی 14انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججوں کا اجلاس طلب

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) پنجاب بھر کی 14انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججوں کا اجلاس طلب کرلیا گیا،لاہور ہائیکورٹ میں طلب کئے جانیوالے اجلاس کی صدارت مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس 23اپریل کولاہورہائیکورٹ میں ہوگا جس میں پراسکیوٹرجنرل پنجاب احتشام قادر،آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا،ہوم سیکرٹری پنجاب ،صوبے بھر کے اضلاع کے آرپی اوزبھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں ججز کی کارکردگی اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :