وزیراعلی شہبازشریف کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

سی سی پی او اور ایس ایچ او سول لائن کو 27اپریل کیلئے نوٹس جاری

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) لاہور کی مقامی عدالت نے وزیراعلی شہبازشریف کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سی سی پی او اور ایس ایچ او سول لائن کو 27اپریل کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج نے سول سوسائٹی کے عبداللہ ملک کی درخواست پر سماعت کی جس میں وزیر اعلی کے خلاف دھمکی آمیز تقاریر کے الزام میں مقدمہ درج نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواست گزار کے وکیل اظہرصدیق نے عدالت کو بتایااورنج لائن منصوبے کیخلاف آواز اٹھانے پر وزیراعلی دھمکی آمیزتقاریر کر رہے ہیں جس پر وزیر اعلی پنجاب کے اندراج مقدمہ کے تھانہ سول لائن میں درخواست لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا. وکیل کے مطابق پولیس درخواست پر قانونی طور پر مقدمہ درج کرنے کی پابندی ہے لیکن قانونی ذمہ داری پوری نہیں کی جا رہی. درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کو وزیر اعلی پنجاب کے خلاف دھکمی آمیز تقاریر کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔