شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

ہائیکورٹ آفس کا اعتراض دور کر کے درخواست دوبارہ لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض دور کر کے درخواست دوبارہ لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

سول سوسائٹی نیٹ ورک کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ آفس کو درخواست پر اعتراض لگانے کا اختیار نہیں اور درخواست سماعت کیلئے پیش کی جائے. درخواستگزار کے وکیل نے بتایا اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے خلاف درخواستیں زیر سماعت ہیں لیکن اور عدالت نے منصوبے کے راستے میں آنے والی گیارہ تاریخی عمارتوں پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کیا ہے لیکن وزیراعلی پنجاب نے زیر سماعت معاملے پر تقاریر کیں جو توہین عدالت کے مترادف ہیں اس لیے وزیر اعلی شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔