وفاقی حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں ناکام ہو گئی

دو سالوں کے دوران مختلف ممالک کی جانب سے صرف 2ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) وفاقی حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں ناکام ہو گئی ہے گذشتہ دو سالوں کے دوران مختلف ممالک کی جانب سے 2ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہو سکی ہے جبکہ ملک میں موجود سرمایہ کاروں کی جانب سے دو سالوں کے دوران 66 ارب سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اس ضمن میں دستیاب دستاویزات کے مطابق ملک میں گذشتہ دو سالوں کے دوران غیرملکی ممالک کی جانب سے 2ارب55کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ملک میں آ سکی ہیں جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 8ماہ کے دوران امریکہ کی جانب سے 74.5ملین ڈالر،برطانیہ کی جانب سے 37.5 ‘ یو اے ای کی جانب سے 37.5 ملین‘ جاپان کی جانب سے 14.6‘ ہانگ کانگ کی جانب سے 101‘ سعودی عرب کی جانب 84.8‘ چائنا کی جانب سے 436.4 ملین‘ نجکاری کی مد میں 750 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری آ سکی ہے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران مختلف ممالک کی جانب سے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں 214.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے‘ معاشی کاروبار میں 17.9‘ ٹیکسٹائل میں 16.6 ملین ڈالر‘ تجارت میں 14.7‘ تعمیرات کے شعبے میں 34.4 ملین ڈالر‘ توانائی کے شعبے میں 362.2 ملین ڈالر‘ کیمیکل میں 52.3 ملین ڈالر‘ کمیونیکشن اینڈ آئی ٹی کے شعبے میں 54.1 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو سکی ہے۔ حکومت ملک میں سرمایہ بڑھانے کے حوالے سے گزشتہ دو سالوں سے بلند و بالا دعوے کر رہی ہے مگر عداد و شمار سرمایہ کاری میں مسلسل کمی ظاہر کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :