ہر جماعت بظاہر پاکستان کی سیاست کرتی ہے لیکن بدقسمتی سے بعض جماعتیں پاکستان کے نصب العین سے باہر نکل جاتی ہیں، گورنر پنجاب

زرعی شعبے کی ترقی کے لئے پاکستان کی مثالی آب و ہوا ،افرادی قوت ،زمین کی زرخیزی اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے، طلباء و طالبات تعلیمی شعبوں میں نمایاں کامیابیوں کے بعد اپنی اعلی کارکردگی سے دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کریں، کانووکیشن سے خطاب

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ اگرچہ ہر جماعت بظاہر پاکستان کی سیاست کرتی ہے لیکن بدقسمتی سے بعض جماعتیں پاکستان کے نصب العین سے باہر نکل جاتی ہیں تعمیری اپوزیشن اس وقت ملک کی ضرورت ہے پاکستان کو اس وقت دہشت گردی کی عفریت کا سامنا ہے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی میں پاک فوج کی جرات کے ساتھ نہ صرف وزیر اعظم پاکستان کی مدبرانہ سیاسی قیادت بلکہ قومی مفاد میں بعض سیاسی جماعتوں کی مکمل سپورٹ شامل ہے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے پاکستان کی مثالی آب و ہوا ،افرادی قوت ،زمین کی زرخیزی اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے اور طلباء و طالبات تعلیمی شعبوں میں نمایاں کامیابیوں کے بعد اپنی اعلی کارکردگی سے دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کریں ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتہ کے روز پیرمہر علی شاہ بارانی زرعی یوینورسٹی راولپنڈی کے 17 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں کوریا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر سانگ ہان، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمشن ڈاکٹر مختار احمد،سینیٹر نجمہ حمید،راجہ جاوید اخلاص ، ملک ابرار احمد، سردار محمد نسیم ،پیرزادہ راحت مسعود قدوسی ، راجہ محمد حنیف، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرزلیفٹیننٹ جنر ل محمد اصغر، پروفیسر ضیاء القیوم ، فکیلٹی ممبران کے علاوہ بڑ ی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی گورنر پنجاب نے کہاکہ اس وقت صوبوں میں ہم آہنگی بھی ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اعلی تعلیم و تحقیق پر خصوصی توجہ دی رہی ہے اور وہ طلباء و طالبات خوش قسمت ہیں جنہیں اعلی تعلیمی اداروں میں حصول علم کے مواقع حاصل ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات ،ان کے والدین اورفکلٹی ممبران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ جن گریجویٹس نے اعلی تعلیم مکمل کی ہے وہ اپنی کامیاب عملی زندگی میں پاکستان کے ان بچوں اور افراد کا بھی احساس کریں جو ابھی تک محرومی اور پس ماندگی کے عالم میں زندگی بسر کر رہے ہیں اوربنیادی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت غربت، جہالت ، بے روزگاری ، دہشت گردی اور متعد د دیگر مسائل کا سامنا ہے جن سے نبرد آزماہونے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے اور پڑھے لکھے نوجوان اس سلسلے میں عملی طور پر نمایاں کردارادا کر سکتے ہیں ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاکہ پاکستان میں ستر فیصد سے زائد لوگ زراعت سے منسلک ہیں اورجی ڈی پی میں22 فیصد حصہ زرعی شعبے کا ہے ، زراعت کی اہمیت قومی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی مانند ہے اور اس شعبے میں بہتری سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے انہوں نے کہاکہ لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے کے بعد گھروں میں نہ بیٹھ جائیں اور اپنے علم سے فائدہ اٹھاکرملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ تعلیمی درس گاہوں میں ڈگریوں کے ساتھ ساتھ علم کو بھی عام کیا جائے اور معیاری تعلیم پر توجہ دی جائے ، گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی زراعت کے لئے بہت کچھ کرنا ابھی باقی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے زرعی ترقی کے پیکجز کا بھی خصوصی ذکر کیاانہوں نے وائس چانسلر بارانی یونیورسٹی کی کاکردگی کو بھی سراہا گورنر پنجاب نے کہا کہ خطہ پوٹھوار کی دھرتی زرخیز اور محبت کرنے والی ہے اور پاک افواج میں بھی اس خطے کے عوام کی خدمات قابل تعریف ہیں انہوں نے ضرب عضب میں افواج پاکستان کی خدمات اورقربانیوں کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیاانہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی قیادت میں تمام سیاسی جماعتوں نے مل کردہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ضرب عضب شروع کرنے کا فیصلہ کیاجو کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہاکہ پاکستان سے محبت کا اظہارکرتے ہوئے ایسا کام کیا جائے جس سے ترقی کا پہہ نہ رکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی پر نگاہ رکھتے ہوئے تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کئے جانے سے اصلاح کی صورت نکل سکتی ہے قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر رائے نیاز احمد نے کہاکہ یونیورسٹی میں تعلیم معیار کو جدید تقاضوں سے ہم اہنگ کیا گیا ہے اور مختلف عالمی اداروں کے تعاون سے زرعی معیشت کی ترقی پر مبنی کئی دور رس نتائج کے حامل منصوبے شروع کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں پانی کے وسائل کو انتہائی محتاط طریقے سے استعمال سے سبزیوں کی کاشت کے کامیاب تجربات کئے گئے ہیں جسے بڑے پیمانے پر تجارتی مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس ٹیکنالوجی کو کاشتکاروں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے مندرہ تحصیل گوجرخان کیلئے بھی بارانی زرعی یونیورسٹی کے سب کمیپس کی منظور ی دے دی ہے اور تحصیل مری میں بھی سب کیمپس قائم کیا جائے گاپاکستان میں کوریا کے ہائی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق کے ساتھ ساتھ عملی تجربے کے لئے شاندار پروگرام شروع کئے گئے ہیں جوقابل تعریف ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی ترقی سے ہی قومی خوشحالی کے مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا طلباء وطالبات اپنی قابلیت اور مہارت سے اپنے اہل خانہ اور معاشرے کے لئے مفید اور قابل فخر کردار ادا کریں قبل ازیں گورنر پنجاب نے کامیاب طلباء و طالبات میں ڈگریاں اور میڈل تقسیم کئے انہوں نے یونیورسٹی کیمپ میں پودا بھی لگایا اور چار نئے شعبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔