ڈیرہ بگٹی ، بچوں میں مفت کتابیں ،قلم اور دیگر سامان تقسیم کی گئیں

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء)ڈیرہ بگٹی میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ایف سی کے زیر اہتمام سکولوں میں پڑھنے والے بچوں میں مفت کتابیں قلم اور دیگر سامان تقسیم کی گئیں۔اس سلسلے میں ایف سی پبلک ا سکول ڈیرہ بگٹی میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دوران تقریب کم و بیش ڈھائی ہزار بچوں میں پینتیس لاکھ روپے لاگت کی کتابیں قلم اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا بچوں میں ایف سی سکول ڈیرہ بگٹی کے علاوہ لوٹی ،پیر کوہ اور ٹوبہ نوحقانی میں پڑھنے والے ایف سی پبلک سکول کے بچے بھی شامل تھے ۔

ایڈم آفیسر غلام صفدر اور محمد اکرم رئیسانی نے بچوں میں کتابیں قلم اور دیگر ایشاء تقسیم کیں ۔اس موقع پر ایف سی آفیسران ،قبائلی عمائدین ،اور بچوں کے والدین اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں شامل قبائلی عمائدین اور طلباء کے والدین نے او جی ڈی سی ایل اور ایف سی کے اس مشترکہ غریب دوست کاوش کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔