وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک میں جلسہ کی اجازت دیدی

انتظامیہ اور پی ٹی آئی مل بیٹھ کر امور کو خوش اسلوبی سے کریں،کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے، چوہدری نثار کی ہدایت

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:36

وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک میں جلسہ کی اجازت دیدی

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان تحریک انصاف کے ایف نائن پارک میں جلسے کی مشروط اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی منتظمین سے مل بیٹھ کر 24 اپریل کو ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے جلسے کے تمام امور کو خوش اسلوبی سے طے کرے اور جلسے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منتظمین سے اس بات کی بھی گارنٹی لی جائے کہ جلسے کے بعد شرکاء پر امن طور پر منتشر ہو جائیں گے، اگر کوئی نقصان ہوا پی ٹی آئی ذمہ دار ہو گی۔