اٹک چھچھ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں ہارٹ سپیشلسٹ کی عدم تعیناتی سے ایک اور مریض چل بسا

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:31

اٹک چھچھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں ہارٹ سپیشلسٹ کی عدم تعیناتی سے ایک اور مریض چل بسا، لواحقین اور عوام کا منتخب نمائندوں کے خلاف سخت احتجاج، تفصیلات کے مطابق موضع یاسین کے رہائشی محمد اسرائیل55سالہ کو گزشتہ شام اچانک دل کی تکلیف ہوئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے ہارٹ سپیشلسٹ نہ ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک ریفر کر دیا جو راستے میں ہی دم توڑ گیا جس پر لواحقین نے سول ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کے خلاف سخت احتجاج کیا، یاد رہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں 8سپیلسٹ ڈاکٹرز کی کمی ہے جو عرصہ دراز سے تعینات نہیں کئے جا سکے ہیں، اس حوالہ سے مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے جہانگیر خانزادہ نے کئی بار دعوے کئے کہ سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی منظوری ہو چکی ہے مگر تاحال ٹی ایچ کیو ہسپتال کئی ڈاکٹروں اور دیگر سہولیات سے محروم ہے ، عوامی، سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، سیکرٹری ہیلتھ ، کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی او اٹک سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں فی الفور سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی خالی آسامیاں پر کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :