خواجہ آصف اور عابد شیر علی کے متضاد بیانات باعث تشویش ہیں، تحریک انصاف

وزیر اعظم واپسی کیلئے ایک وزیر ہفتہ ،دوسرا ڈیڑھ ماہ کا بتا رہا ہے،بتایا جائے وزیر اعظم کب تک بیرون ملک رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں،حکومتی امور کون چلا رہا ہے، نعیم الحق

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم کی وطن واپسی کے حوالے سے خواجہ آصف اور عابد شیر علی کی متضاد آراء اور بیانات باعث تشویش ہیں ۔ وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں امور حکومت کون چلا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ کا ایک رکن وزیر اعظم کی ڈیٹ ہفتے میں واپسی جبکہ دوسرا ڈیڑھ ماہ کا اعلان کر رہا ہے بتایا جائے کہ وزیر اعظم کب تک ملک سے باہر رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں امور حکومت کون چلا رہا ہے کب تک سربراہ حکومت کے بغیر ملک چلایا جاتا رہے گا وزیر اعظم کی صاحبزادہ کے حوالے سے حکومتی امور کی نگرانی انتہائی تشویش کا باعث ہے ۔

غیر یقینی کی کیفیت کا تدارک کیا جائے اور حقائق سے آگاہ کیا جائے

متعلقہ عنوان :