اسلام آباد انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے واچ کمیٹی تشکیل دیدی

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:24

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وزرات داخلہ کی ہدایت پر تعلیمی اداروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی غرض سے واچ کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی کا مقصد وفاقی دارلحکومت میں سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں کی سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی ٹی حکام نے بتا یا کہ سیکورٹی انسپکشن کی مکمل مانیٹرنگ، تجزیے اور رپورٹنگ کیلئے سیکورٹی انسپکشن مانیٹرنگ سسٹم تیار کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مختلف تعلیمی اداروں میں سیکورٹی گارڈز اور چوکیداروں کی تعیناتیاں کر دی گئی ہیں اور اداروں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں مستعدی سے ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :