اٹک،سالانہ ختم نبوت کانفرنس 23اپریل کو ہو گی

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:19

اٹک ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع اٹک کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس 23اپریل کو بعد ازنماز مغرب منعقد ہوگی ۔کانفرنس سے مولانااللہ وسایا اور دیگر قائدین خطاب فرمائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ضلعی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولاناقاضی محمد ابراہیم ثاقب الحسینی نے بتایا کہ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ منتظم کمیٹی اور بزم معاذ کے اراکین کا مشترکہ اجلاس آج مکی مسجد ہوگا ،جہاں تما م انتظامات کا جائزہ لیاجائے گا اور مزید اقدامات کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :