جنوبی چین کے لئے بارش کے بلیوالرٹ کی تجدید

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:19

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) قومی رصدگاہ نے بلیو الرٹ کا اعادہ کیا ہے جو کہ اس کے چار سطحی وارننگ سسٹم میں سب سے نچلا الرٹ ہے،الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ دو روز میں چین میں طوفان بادوبالا آئے گا،قومی محکمہ موسمیات کے مرکز (این این سی) نے اعلان کیا ہے کہ عین ہول،جیانگ ژو، جیانگ ژی، ژی جیانگ، فوجیان، ہونن، ہونان اور گوئی ژو کے صوبوں کے بعض علاقوں میں موصلادہار بارش ہوگی،ان ہون، ژیانگ ژی، گوئی ژو کے بعض علاقوں میں گرج چمک اور ژالہ باری کے ساتھ طوفانی بارش ہوگی،مرکز کے مطابق اتوار کو ان علاقوں میں بارش زور پکڑے گی،عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے باہر سرگرمیاں کم کردیں اور ممکنہ سیلاب اور پہاڑی تودے گرنے کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔

متعلقہ عنوان :