جنوبی چین میں پنگوئن پرندے کی1.6ٹن وزنی کھالیں پکڑی گئیں

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:17

گوانگ ژو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) جنوبی شہر کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں سمگلنگ کے واقعہ کو بے نقاب کرتے ہوئے پنگوئن کی قریباً1.6ٹن کھالوں برآمد کی گئیں،یہ بات کسٹم حکام نے گذشتہ روز بتائی ہے،پنگوئن کی کھالیں جو کہ ایک تیز رفتار کشتی میں76بیگوں میں چھائی تھیں پولیس نے10اپریل کو زونگ شیل کے شہر سے پکڑی تھیں،پکڑی جانے والی کھالوں کی مارکیٹ میں مالیت3.2ملین ژوان(494400ڈالر بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیاہے،پنگوئن کی کھال کے بارے میں خیال کیا جاتاہے کہ ان میں طبی خصوصیات پائی جاتی ہیں،ملک کی تحفظاتی فہرست میں شامل جنگلی جانوروں کو پکڑنے،ہلاک کرنے،خریدنے یا فروخت کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث افراد کو زیادہ سے زیادہ دس سال سے زائد قید اورجرمانے کی سزادی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :