پاکستان میں امریکی ڈرون حملے بنیادی اقدار کی خلاف ورزی ہیں،چین
امریکہ دیگر ممالک میں انسانی حقوق کی بے رحمانہ خلاف ورزیاں کررہاہے،امریکہ میں گذشتہ سال فائرنگ کے واقعات میں13ہزار361افراد ہلاک ہوئے ،چین کی امریکی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے رپورٹ
ہفتہ 16 اپریل 2016 18:17
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) چین نے پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کو بنیادی انسانی اقدار کی خلاف ورزی قراردیدیا،چین نے رواں ہفتے امریکہ کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے دیگر ممالک میں شرمنا ک اورظالمانہ طریقے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں اورشہریوں کے ساتھ کچرے کی طرح کا سلوک کیا،عراق اور شام میں امریکی فضائیہ کے حملوں میں ہزاروں عام شہری ہلاک ہوئے،اسی طرح امریکہ نے پاکستان اور یمن میں بغیر کسی توجہ کے بے رحمامانہ حملے کئے جن میں ہزاروں کی تعداد میں عام شہری ہلاک ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے انسانی حقوق کے ریکارڈ میں کسی قسم کی بہتری دکھائی نہیں دے رہی،چینی اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال امریکہ میں51ہزار675فائرنگ کے واقعات میں13ہزار136افراد ہلاک جبکہ26ہزار493افراد زخمی ہوئے۔(جاری ہے)
امریکی پولیس نے گزشتہ سال965افراد کو ہلاک کیاجبکہ پولیس کی جانب سے طاقت کا بیہمانہ طریقے سے استعمال کیا گیا،امریکہ کے جیل خانہ جات کے نظام میں بدعنوانی کا دور دورہ ہے جہاں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،خواتین کے جیل خانہ جات میں قائم سب سے بڑے اصلاحاتی مرکز لوویل کورکشنل انسٹی ٹیوٹ میں خواتین اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے جسم فروشی پر مجبور ہیں،مزید برآں گزشتہ دو دہائیوں میں امریکہ میں نسلی تعلقات بدترین سطح پر پہنچ چکے ہیں،جہاں61فیصد امریکی شہریوں نے نسلی تعلقات کو ملک کے لئے بدترین قراردیا ہے،امریکہ دوسرے ممالک میں بھی انسانی حقو ق کی شدید خلاف ورزیاں کررہاہے،امریکی فضائیہ نے عراق اورشام میں حملوں کے دوران ہزاروں عام شہریوں کو ہلاک کیا جبکہ پاکستان اور یمن میں بے رحمانہ طریقے سے کئے جانے والے ڈرون حملوں میں گزشتہ سال سینکڑوں شہری ہلاک ہوئے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.