کابینہ کا ایک رکن وزیراعظم کی ڈیڑھ ہفتے میں واپسی،دوسرا ڈیڑھ ماہ کا اعلان کر رہاہے، وزیراعظم کی صاحبزادی سے متعلق حکومتی امور کی نگرانی انتہائی تشویش کا باعث ہے،بتایا جائے وزیراعظم کب تک ملک سے باہر رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا بیان

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ کابینہ کا ایک رکن وزیراعظم کی ڈیڑھ ہفتے میں واپسی،دوسرا ڈیڑھ ماہ کا اعلان کر رہاہے، وزیراعظم کی صاحبزادی سے متعلق حکومتی امور کی نگرانی انتہائی تشویش کا باعث ہے،بتایا جائے وزیراعظم کب تک ملک سے باہر رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو وزیراعظم کی واپسی سے متعلق میڈیا پر آنے والی مختلف رپورٹس پر ردعمل دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کب تک سربراہ حکومت کے بغیر ملک چلایا جاتارہے گا،وزیراعظم کی واپسی سے متعلق خواجہ آصف،عابد شیرعلی کی متضاد آراء باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی حکومتی امور کی نگرانی باعث تشویش ہے ،بتایا جائے وزیراعظم کی عدم موجودگی میں امور حکومت کون چلارہاہے،غیر یقینی کیفیت کا تدراک کیا جائے اور ہمیں حقائق سے آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :