وزیراعظم نے حج پالیسی 2016کی باضابطہ منظوری دیدی

رواں سال ایک لاکھ 43ہزار 368پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، 86ہزار21سرکاری سکیم،53ہزار347پاکستانی پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کے ذریعے مذہبی فریضہ ادا کریں گے، حج درخواستیں 18اپریل سے 26اپریل تک وصول کی جائیں گی

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے حج پالیسی 2016کی باضابطہ منظوری دیدی،رواں سال ایک لاکھ 43ہزار 368پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے،جن میں 86ہزار21سرکاری سکیم جبکہ53ہزار347پاکستانی پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کے ذریعے مذہبی فریضہ ادا کریں گے،رواں سال حج کیلئے درخواستیں 18اپریل سے 26اپریل تک وصول کی جائیں گی ،شمالی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لوگ 2لاکھ 70ہزار241روپے جبکہ جنوبی پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے 2لاکھ61ہزار441روپے کے اخراجات اداکریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس حکام نے لندن میں علاج کیلئے موجود وزیراعظم نواز شریف سے حج پالیسی 2016کی بذریعہ فیکس منظوری لی،ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف پریس کانفرنس میں حج پالیسی2016کا باقاعدہ اعلان کریں گے،ذرائع کے مطابق رواں سال حج کیلئے درخواستیں 18اپریل سے 26اپریل تک موصول کی جائیں گی،درخواستیں ملک بھر میں نیشنل بنک،الائیڈبنک،مسلم کمرشل بنک،حبیب بنک،پنجاب بنک،بنک الفلاح،میزان بنک کی مخصوص شاخوں پر جمع کرائی جاسکیں گی،ذرائع کے مطابق رواں سال منظور ہونے والی حج پالیسی میں گذشتہ سال کی نسبت کرائے کم کیے گئے ہیں،شمالی زون میں گذشتہ سال98ہزار700جبکہ جنوبی زون کے علاقے کیلئے 89ہزار روپے کرایہ تھا جو رواں سال حج پالیسی میں کم ہوکر شمالی زون کیلئے 95ہزار جبکہ جنوبی زون کیلئے 86ہزار کرایہ مقرر کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق حج پالیسی2016میں کل1لاکھ43ہزار368پاکستانی مذہبی فریضہ ادا کریں گے، جن میں 86ہزار21سرکاری سکیم جبکہ53ہزار347پاکستانی پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کے ذریعے مذہبی فریضہ ادا کریں گے،شمالی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لوگ 2لاکھ 70ہزار241روپے جبکہ جنوبی پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے 2لاکھ61ہزار441روپے کے اخراجات اداکریں گے جبکہ قربانی کیلئے 13ہزار340روپے الگ سے موصول کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :