پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں 3 رکنی انکوائری کمیشن قائم ،نجی ٹی وی کا دعویٰ

کمیشن کیلئے ابھی تک حکومتی نام موصول نہیں ہوئے،حکومت کی طرف سے نام اور دیگر ہدایات ملنے کے بعد کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا،وزرات قانون

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) نجی ٹی وی سماء نیوز نے دعویٰ کیا ہے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں 3 رکنی انکوائری کمیشن قائم کر دیا گیا ہے،تاہم وزرات قانون کی طرف سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کمیشن کیلئے ابھی تک حکومتی نام موصول نہیں ہوئے،حکومت کی طرف سے نام اور دیگر ہدایات ملنے کے بعد کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی سماء نیوز نے دعویٰ کیا کہ پانامہ لیکس کی انکوائری کیلئے تین رکنی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے،سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کو 1956انکوائری ایکٹ کے تحت کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے،جبکہ آئی کیپ کے رکن چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ محمد یوسف کمیشن کے رکن ہونگے،کمیشن کا تیسرا رکن ایف آئی اے یا پولیس کا افسر ہوگا تاہم دوسری طرف وزرات قانون کی طرف سے نجی ٹی وی کی خبر کی سختی سے تردید کی گئی، وزرات قانون ذرائع کے مطابق ابھی تک اس حوالے سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں،انکوائری کمیشن کے معاملہ پر مشاور ت جاری ہے،کمیشن کیلئے ابھی تک حکومتی نام موصول نہیں ہوئے،حکومت کی طرف سے نام اور دیگر ہدایات ملنے کے بعد کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا

متعلقہ عنوان :