پنجاب بھر میں708ٹریفک حادثات میں 08 افراد جاں بحق،848زخمی

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز708ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں550شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ290افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران08افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 310 ڈرائیورز،24کم عمرڈرائیور،413مسافراور125پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ132ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت127 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 58حادثات میں72متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ54 حادثات میں60متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل848متاثرین میں 660مرد اور188خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں147افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور502افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 199زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں575موٹر سائیکلز،103آٹو رکشے، 62 موٹر کاریں،49مسافربسیں،16ٹرک اور65دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :