پنگریو اور زیریں سندھ کے دیگر علاقوں میں مٹی اور گر دوغبار کے تیز طوفان نے تباہی مچا دی،معمولات زندگی متاثر

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:06

پنگریو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) پنگریو اور زیریں سندھ کے دیگر علاقوں میں مٹی اور گر دوغبار کے تیز طوفان نے تباہی مچا دی ہے اور معمولات زندگی متاثر ہو کررہ گئے ہیں جبکہ سینکڑوں قصبوں، دیہاتوں اور شہروں میں بجلی اور مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے انتہائی تیز رفتار ی سے چلنے والے اس طوفان کے باعث چھپرے اُڑ گئے ہیں، زرعی فصلوں اور باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں تفصیلات کے مطابق پنگریو اور زیریں سندھ کے دیگر علاقوں شادی لارج، کھوسکی، نندو، خلیفو قاسم، ٹنڈو باگو، ملکانی شریف، حیات خاصخیلی، جھڈو، نوکوٹ، ونگو، کھڈھرو ، ڈیئی، کڈھن، سیرانی، بھگڑا میمن، بہڈمی، مٹھی تھری میں مٹی اور گر دوغبار کے تیز طوفان نے تباہی مچا دی ہے مٹی کے طوفان کے باعث زیریں سندھ بھر میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے او ر لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں تیز گرد آلود ہواؤں کے باعث بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے گرد آلود تیز ہواؤں کے باعث زیریں سندھ کے سینکڑوں قصبوں، دیہاتوں اور شہروں میں بجلی کی فراہمی سارا دن معطل رہی اور فیڈر ٹرپ کر گئے تیز ہواؤں کے باعث میدانی علاقوں میں لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیا ہے اور ہر طرف مٹی کے باد ل آسمان پر چھائے دکھائی دیتے ہیں دیہاتی علاقوں میں بڑی تعداد میں چھپرے اُڑ گئے جبکہ درختوں کی شاخیں ٹوٹ گئیں جس کی وجہ سے متعدد لنک روڈ بند ہو گئے شہروں میں سائن بورڈز، ہورڈنگز اور بجلی کی تاریں گر گئیں تیز گر د آلود ہواؤں کے باعث پھٹی، مرچ، سورج مکھی اور دیگر زرعی فصلوں جبکہ آم، چیکو، فالسے ، اورلیموں کے باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو ئی ہیں اور بازاروں میں خریدار نہ ہونے کے برابر دکھائی دیتے ہیں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی کم نظر آرہی ہے مٹی اورگرد وغبار کے طوفان کے باعث آنکھوں، دمے، کھانسی ، ڈسٹ الرجی کے مریضوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ سرکاری ملازمین خاص طور پر اسکولوں کے طلبہ وطالبات کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :