گینگ وار اہم سیاسی شخصیات کی سرپرستی میں کام کرتی تھی، ملزم کا اعتراف

گینگ وار میں کم عمر لڑکوں کو بھرتی کیا جاتا ،شہر میں بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال کیا جاتا تھا،نعمان صدیقی کے انکشافات

ہفتہ 16 اپریل 2016 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) کراچی میں گارڈن کے علاقے سے گرفتار لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی نعمان صدیقی سے تفتیش شروع کر دی گئی ، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ گینگ وار اہم سیاسی شخصیات کی سرپرستی میں کام کرتی تھی ۔لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کا قریبی ساتھی نعمان صدیقی بھی گرفتار ہو گیا ۔

گارڈن کے علاقے سے گرفتار نعمان صدیقی سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ گینگ وار اہم سیاسی شخصیات کی سرپرستی میں کام کرتی تھی اور اس میں کم عمر لڑکوں کو بھرتی کیا جاتا تھا ، جنہیں شہر میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال کیا جاتا تھا ۔ذرائع کے مطابق ملزم گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے قریبی معاملات دیکھتا تھا ، ملزم نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ گینگ وار کے کچھ لڑکے بلوچستان میں روپوش ہیں اورکچھ دبئی میں موجود ہیں ۔

دوسری جانب گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جن میں کلاشنکوف ، رپیٹر ، دستی بم اور ڈیٹو نیٹر شامل ہیں ، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :