لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،چونیاں ڈویژن میں شہریوں کے ساتھ تھانہ کنگن پوربھی بجلی چوری میں ملوث نکلا
بجلی کاٹنے پر ایس ایچ او تھانہ کنگن پورغصے میں آپے سے باہر،درجنوں لیسکواہلکاروں کوحراست میں لے لیا، لیبر یونینز کا (کل)ہڑتال کا اعلان
ہفتہ 16 اپریل 2016 18:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کی بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران لیسکوچونیاں ڈویژن میں سینکڑوں عام شہریوں کے درمیان ایک تھانہ کنگن پوربھی بجلی چوری میں ملوث نکلا ،بجلی کاٹنے پر ایس ایچ اوکنگن پورغصے میں آپے سے باہرہوگیااوردرجنوں لیسکواہلکاروں کوحراست میں لے لیا۔لیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو قیصر زمان کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے ۔
اسی سلسلے میں گزشتہ روز لیسکوچونیاں ڈویژن کے اہلکاروں نے علاقہ میں کریک ڈاؤن کیا ۔ اس دوران سینکڑوں عام بجلی چوروں کے درمیان ایک تھانہ کنگن پوربھی بجلی چورنکلا،بجلی کاٹنے پر ایس ایچ اوکنگن پورغصے میں آپے سے باہر ہوگیا اور درجنوں لیسکواہلکاروں کوحراست میں لے لیا۔(جاری ہے)
نتیجتاًپوری چونیاں ڈویژن کے باقی لیسکواہلکاراپنے جان بچھاکربھاگ گئے اورعملاًچونیاں ڈویژن میں تمام کام ٹھپ ہوکررہ گیا۔
یہی وجہ ہے کہ کنگن پورگرڈاسٹیشن پرآنے والے فالٹ کی درستگی جلدازجلدممکن نہیں ہوپارہی۔اس واقعے کے خلاف لیسکوقصورسرکل جو چونیاں، پھولنگر، قصور سٹی، قصوررورل اورکوٹ رادھاکشن ڈیویژنزپرمشتمل ہے کی تمام لیبریونینزنے کل ( پیر ) مورخہ18اپریل2016بروزپیرسے باقاعدہ ہڑتال کا اعلان کیاہے۔مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.