دنیا بھر میں کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان کاچوتھا نمبر ہے،محکمہ زراعت

ہفتہ 16 اپریل 2016 17:45

ملتان۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء ) دنیا بھر میں کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان کاچوتھا نمبر ہے جبکہ پاکستان کی مجموعی کپاس کی پیداوار کا76فیصد حصہ پنجاب سے حاصل ہوتا ہے۔محکمہ زراعت کے مطابق کپاس کی کاشت کاموزوں ترین وقت15 اپریل سے 15مئی اوراس کی بہترین پیداوار کے لیے ایسی میرازمین جوتیاری کے بعد بھربھری اور دانے دار ہو اور جس میں نامیاتی مادہ کی مقدار بہتر ہو ،پانی زیادہ جذب کرنے اور وتر دیر تک قائم رکھنے کی صلاحیت ہو ،بہترین مانی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ڈرل کاشت کے لئے 75فیصد سے زیادہ اگاؤ والا 8کلوگرام فی ایکڑ برداربیج جبکہ 6کلوگرام فی ایکڑ براترا ہوا بیج استعمال کرنا چاہیے جبکہ 50فیصد اگاؤ والا بردار بیج کی مقدار12کلوگرام فی ایکڑ جبکہ براترا ہوا بیج 10کلوگرام فی ایکڑ ہوناچاہیے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے مطابق پڑیوں پر ڈرل کے ذریعے کاشت سے پانی کی 20سے 30فیصد بچت ہوتی ہے۔جڑی بوٹیوں کاکنٹرول آسان اور کھاد کااستعمال اورزیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں جبکہ سپرے کرنا بھی آسان اور دوا بھی ضائع نہیں ہوتے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی کل برآمدات میں 60فیصد حصہ کاٹن اور اس کی مصنوعات کاہے اور اس سال 6.1ملین ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت جبکہ 10.5ملین گانٹھ پیداوار متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :