ون ویلنگ ،جواء کھیلنے اور لاؤڈسپیکرا یکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے 15افراد گرفتار

ہفتہ 16 اپریل 2016 17:45

ملتان۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء )پولیس نے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ ،جواء کھیلنے اور لاؤڈسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 15افراد کوگرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پویس تھانہ گلگشت نے ملزمان شہزاد ، یعقوب، پرویز، یوسف، ہارون اور محمد علی کو جواء کھیلتے ہوئے قابو کرلیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ستیل ماڑی پولیس نے کامل علی اور طالب حسین کو لاؤڈسپیکرایکٹ کی خلاف کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔

اسی طرح پویس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزمان ارسلان، شہزاد اور فیصل ، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزمان راہیل اور زوہیب جبکہ پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزمان حسنین شہزاد اور ذیشان کو موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے قابو کر لیا۔پولیس نے ان افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔