Live Updates

مسلم لیگ (ق)نے تحریک انصاف کو وزیراعظم کے گھر کا محاصرہ نہ کرنے کا مشورہ دے دیا، ذاتی گھر وں کا محاصرہ کرنے کی روایت درست نہیں ہے، وزیراعظم ہاؤس یا وزیاعلیٰ ہاؤس کے سامنے پرامن احتجاج کیا جاسکتا ہے۔سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی کا تحریک انصاف کے وفدکومشورہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 اپریل 2016 17:44

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔16اپریل۔2016ء) :مسلم لیگ (ق)نے تحریک انصاف کو وزیراعظم کے گھر کا محاصرہ نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے،کسی کے ذاتی گھر کا محاصرہ کرنے کی روایت درست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یہ مشورہ مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنماء اور سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے انکی رہائشگاہ پرملاقات کرنے والے تحریک انصاف کے وفد کو دیا۔انہوں نے کہا کہ کسی کے ذاتی گھر کا محاصرہ کرنے کی روایت درست نہیں ہے ۔رائیونڈ میں وزیراعظم نواز شریف کے گھر کا گھیراؤ کرنے کی بجائے وزیراعظم ہاؤس یا وزیاعلیٰ ہاؤس کے سامنے پرامن احتجاج کیا جاسکتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات