ملتان پولیس کا کارروائی،37جرائم پیشہ افراد گرفتار،منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

ہفتہ 16 اپریل 2016 17:43

ملتان۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء ) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 37افراد کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پویس تھانہ مظفرآباد نے ملز م محمد شوکت کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب،پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم عامر شہزاد کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب،پولیس تھانہ سٹی جلال پور نے ملزم محمد بلال کے قبضہ سے 11 لیٹر شراب اور ملزم عبدالغفور کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم عزیز کے قبضہ سے 03 لیٹر دیسی شراب، اور ملزم عدنان کے قبضہ سے 110 گرام چرس جبکہ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم عبدالستار کے قبضہ سے 03 بوتل ولائتی شراب،پویس تھانہ بستی ملوک نے ملزم خدابخش کے قبضہ سے رائفل ایم ایم7 ، ملزم حق نواز کے قبضہ سے رائفل 12 بور معہ 04 گولیاں اور ملزم محمد نواز کے قبضہ سے رائفل 12 بور ، پولیس تھانہ سٹی جلال پور نے ملزم الطاف کے قبضہ سے 01 عدد پسٹل معہ 03 گولیاں جبکہ پولیس تھانہ بوہر گیٹ نے ملزم محمد اسماعیل کے قبضہ سے 01 عدد پسٹل اور ملزم محمد وقار کے قبضہ سے 01عدد پسٹل بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پولیس نے24اشتہار یو ں کو گرفتارکرلیا جن میں سے02ملزم کا تعلق کیٹگری "A"سے ہے۔جبکہ14ملزمان کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے، علاوہ ازیں08ملزمان آئی جی کی جاری کردہ لسٹ میں سے ہیں۔ علاوہ ازیں پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران120نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا جبکہ ایکسائزآفس میں410نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے144موٹر سائیکلیں پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :