سانحہ لاہور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ‘اس وقت ملک میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ہمیں اتحاد کی ضرورت ہیں پاکستان میں بسنے والے مسیحی اور دیگر اقلیتیں بھی اس ملک کی بقا و سلامتی کیلئے اتنی ہی قربانیاں دے رہے ہیں اور کوششیں کررہے ہیں جتنی کہ ہمارے مسلمان بھائی دے رہے ہیں یہ ملک ہم سب کا ہے اسکی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ‘ وفاقی وزیر کورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 16 اپریل 2016 17:41
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء ) وفاقی وزیر کورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس وقت ملک میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ہمیں اتحاد کی ضرورت ہیں پاکستان میں بسنے والے مسیحی اور دیگر اقلیتیں بھی اس ملک کی بقا و سلامتی کیلئے اتنی ہی قربانیاں دے رہے ہیں اتنی ہی کوششیں کررہے ہیں جتنی کہ ہمارے مسلمان بھائی دے رہے ہیں یہ ملک ہم سب کا ہے اور اسکی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے کرسن کالونی وارڈ نمبر4میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں ایم این اے و چیئرمین پی ایچ اے ملک ابرار، پاسٹر پرویز کامران، وائس پریزیڈنٹ چکلالہ کینٹ راجہ عرفان امتیاز، ممبر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی رشید خان،یوسف گل ممبر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی، پرویز عزیز سہوترا، ممبر چکلالہ کینٹ، محمد جمیل ممبر ، چوہدری کامران صدیق ممبرودیگر نے بھی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ملک ابرار نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب سے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوچکا ہے ملک دشمن عناصر پاکستان دشمن بیرونی اشاروں پر اکادکا کاروائیاں کررہے ہیں جنہیں ہم ملکر کر باہمی اتحاد سے ناکام بناسکتے ہیں ،ممبر کینٹ بورڈ ررشید خان نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی مسیحی برادری کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ،مسیحی بھی اس ملک کے باعزت شہری ہیں اور انہیں بھی وہ تمام حقوق حاصل ہیں جو کسی مسلمان کو ہیں ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور میں جو لوگ ملوث ہیں وہ جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے حکومت اس حوالے سے اقدامات کررہی ہے کہ آئندہ کسی بھی ایسے سانحہ سے بچہ جاسکے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.