جماعت اسلامی کے امیر سنیٹر سراج الحق کل بنوں کا دورہ کرکے جلسہ عام سے خطاب کریں گے

ہفتہ 16 اپریل 2016 17:41

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی کے امیر سنیٹر سراج الحق کل(پیر )کو بنوں کا دورہ کرکے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔دورہ کے موقع پر اُن کے ہمراہ مرکزی قائدین اور صوبائی وزراء بھی ہوں گے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی فاٹا کے جنرل ڈاکٹر منصف خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہُوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی تمام تر توجہ متاثرین شمالی وزیرستان کی واپسی میں تیزی ،آپریشن ضرب عضب کے دوران تاجروں کے ہونے والے نقصانات کے ازالے اور اور ایف سی آر کے خاتمے پر ہے اسی سلسلے میں کل18اپریل کو جیل پارک میں جلسہ اسلامی انقلاب منعقد کیا گیا ہے جس میں امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق ،صوبائی وزراء اور مرکزی قائدین شرکت کریں گے ۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست اور کر پشن سے پاک ریاست بنا نے کیلئے جماعت اسلامی نے جو اقدامات اُٹھانا شروع کئے ہیں وہ قابل فخر ہیں۔