شمالی وزیرستان کے طلبہ کا آپریشن ضرب عضب کے دوران کلیئر کردہ علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے کا مطالبہ

ہفتہ 16 اپریل 2016 17:41

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) شمالی وزیرستان کے طلبہ نے آپریشن ضرب عضب کے دوران کلیئر کردہ علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن شمالی وزیرستان کے صدر اشتیاق داؤڑ اور جنرل سیکرٹری عدیل داؤڑ نے اجلاس کے موقع پر بتایا آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے وہ علاقے جہاں پر امن بحال ہُوا ہے اور متاثرین کی واپسی کی گئی ہے وہاں پر تعلیمی ادارے تاحال بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا مستقبل داؤ پر لگ جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔اُنہوں نے گورنر خیبر پختون خوا سے کلیئر کردہ علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :