لندن یاترا حکمرانوں کے کسی کام نہیں آئے گی‘شریف خاندان میں دراڑیں اقتدارکی ہوس کانتیجہ ہیں‘نوازشریف اقتدار بچانے کیلئے زرداری کی منت سماجت کررہے ہیں جو خودکسی دوسرے کاسہاراڈھونڈرہاہووہ انہیں کس طرح بچاسکتا ہے ‘ حکمرانوں کے اپنے ان کیلئے قبرکھودرہے ہیں‘ میاں نوازشریف اچھے دوست بنے نہ انہیں اچھے دوست ملے

آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

ہفتہ 16 اپریل 2016 17:38

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ لندن یاترا حکمرانوں کے کسی کام نہیں آئے گی۔شریف خاندان میں دراڑیں اقتدارکی ہوس کانتیجہ ہیں ۔ میاں نوازشریف اقتداربچانے کیلئے آصف زرداری کی منت سماجت کررہے ہیں مگر جو خودکسی دوسرے کاسہاراڈھونڈرہاہووہ انہیں کس طرح بچاسکتا ہے ۔

نوازشریف زندگی بھر خودکسی کے اچھے دوست بنے اور نہ انہیں کبھی اچھے دوست ملے۔ نوازلیگ کاجعلی مینڈیٹ میاں نوازشریف کی سیاست اورجمہوریت کیلئے بوجھ بن گیا ہے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف کے موجودہ پانچ پیارے وفاقی حکومت اورجمہوریت کیلئے قبرکھودرہے ہیں۔ وہ اے پی ایم ایل کے اعلیٰ سطحی اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ اگرمیاں نوازشریف مردم شناس ہوتے توماضی میں دوبار ایوان اقتدار سے نکالے نہ جاتے ۔

کوئی دوسرا نہیں بلکہ ان کے اپنے معتمد وزراء ان کی تانگیں کھینچنے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ میاں نوازشریف کیلئے اپنا سیاسی مستقبل تاریک کرنے کیلئے تیار نہیں ۔''ہم میاں نوازشریف سے ہزارگنابہتروزیراعظم بن سکتے ہیں''،یہ ان وزراء کاخیال ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کاآئندہ وزیراعظم اورپنجاب کاوزیراعلیٰ موجودہ حکمران خاندان سے ہرگز نہیں ہوگا۔

اپنے بچوں کی ''تیاری'' کیلئے قومی وسائل نچھاورکرنیوالے عنقریب نیب کے شکنجے میں آنیوالے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی قیادت میں ہماری جماعت آئندہ عام انتخابات میں چاروں صوبوں میں اپ سیٹ کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ پرویز مشرف اورعوام کے درمیان کوئی دیوارکھڑی نہیں کرسکتا ،مسند اقتدار میں پرویز مشرف کی شاندارواپسی یقینی ہے۔اے پی ایم ایل وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی اورعوام راج کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ہمارے قائد کوبوگس مقدمات میں الجھایا گیا اورانہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے روکاگیا لیکن جس کے ساتھ عوامی طاقت ہو اس کاراستہ نہیں روکاجاسکتا ۔